ترکیہ میں  ٹیسلا فیکڑی لگائیں،اردوان کی  ایلون مسک کو  دعوت

08:25 PM, 18 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

انقرہ :ترکیہ کے صدررجب  طیب اردوان نے سپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنیز کے مالک ایلون مسک کو ترکیہ میں نئی فیکٹری لگانے کی دعوت دے دی۔


رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ  ترکیہ میں  ٹیسلا فیکڑی لگائیں۔ صدر اردوان  کی  ایلون مسک سے ملاقات  ہوئی تھی ۔  وہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔ان دونوں شخصیات کےدرمینا  ملاقات مین  ہیٹن  میں واقع ترک ہاؤس میں ہوئی۔

ترک صدر نے ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس اور ترک خلائی پروگرام کے درمیان تعاون کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی۔انہوں نے مسک کو ترکیہ کے سب سے بڑے ایرو سپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول میں بھی مدعو کیا جو ستمبر کے آخر سے اکتوبر تک جاری رہے گا۔


اس موقع پر ایلون مسک کا کہنا تھا کہ  کئی ترک سپلائرز پہلے ہی ٹیسلا کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ترکیہ میری اگلی فیکٹری کیلئے اہم منزل ہے۔ایلون مسک نے ترکیہ میں سٹارلنک آپریشنز کیلئے ترک حکومت سے لائسنس حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزیدخبریں