سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: فل کورٹ سماعت شروع, کارروائی براہ راست نشر کرنے پر اتفاق

12:02 AM, 18 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کچھ دیر بعد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شروع ہو گی, جبکہ 15 رکنی فل کورٹ نے سماعت براہ راست نشر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

خیال رہے کہ جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ نے  چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لینے کے بعد پہلا مقدمہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کے لیے مقرر کیا تھا اور  اپنی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی کارروائی دکھانے کے لیے 5 کیمرے کمرہ عدالت نمبر ایک میں نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ چار کیمرے وزیٹرز گیلری میں لگائے گئے ہیں اور ایک کیمرا ججز ڈائس کے سامنے وکلا کے روسٹرم کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں