عمران خان کہتے ہیں مجھے دوبارہ وزیر اعظم بناؤ نہیں تو میں پاکستان کو آگ لگادوں گا: مریم اورنگزیب 

10:24 PM, 18 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں یا تو مجھے دوبارہ وزیر اعظم بناؤ نہیں تو میں پاکستان کو آگ لگادوں گا۔ سیاسی عدم استحکام وہ لوگ پیدا کرنا چاہتے ہیں جو اس وقت سیاسی یتیم ہیں۔

لندن میں قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ  سیاسی یتیموں کو اس وقت مشکلات میں گھرے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں ۔ان کے نزدیک اگر انکے پاس اقتدار نہیں ہے تو خدانخواستہ پاکستان کو آگ لگا دو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت حکومت پاکستان ،تمام صوبائی حکومتیں ،این ڈی ایم اے ،افواج پاکستان اور تمام مسلح فورسز کی تمام ترجیحات اس وقت سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہیں ۔

مزیدخبریں