انتخابات آئندہ سال ، پنجاب میں تبدیلی ، حمزہ نہیں کوئی اور وزیراعلیٰ ہوگا، نومبر میں اہم تعیناتی: نواز اور شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر 

انتخابات آئندہ سال ، پنجاب میں تبدیلی ، حمزہ نہیں کوئی اور وزیراعلیٰ ہوگا، نومبر میں اہم تعیناتی: نواز اور شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر 
سورس: PMLN

لندن : سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دباؤ کے باوجود انتخابات اپنے وقت پر کرانے پر اتفاق کیا جبکہ پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اتفاق کیا کہ پنجاب میں حکومت تبدیل ہوتی ہے تو حمزہ کے علاوہ کسی اور کو بھی وزیراعلیٰ لگایا جا سکتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نومبر ہونے والی اہم تعیناتی پر بھی بات چیت کی ۔ 

مصنف کے بارے میں