کراچی : روپے کی قدر میں سٹے بازی کرنے پر اسٹیٹ بینک نے 8 بینکوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ بینکوں کے ڈالر کے لین دین کی چھا ن بین مکمل ہوگئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد متعلقہ 8 بینکوں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ زیر تفتیش بینکوں پر انٹر بینک میں ڈالر مہنگا فروخت کرنے کا الزام ہے۔بینکوں نے مارکیٹ سے زیادہ قیمت پر ڈالر فروخت کر کے منافع کمایا۔
اسٹیٹ بینک ترجمان نے 8 بینکوں کے خلاف کاروائی کی تصدیق کردی ۔اسٹیٹ بینک نے ڈالر سٹے بازی میں ملوث بینکوں کے نام ظاہر کرنے سے معذرت کر لی۔