پتا ہے ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوئے ہیں، جلد احتجاج کی کال دوں گا ،ممبران پیسوں کا بندو بست کریں: عمران خان

04:21 PM, 18 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پتا ہے کہ میری پارٹی کے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہوئے ہیں ۔مجھے کوئی بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کرے۔ تمام ارکان پارٹی پالیسی کے مطابق ٹویٹ کریں۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بنی گالا میں ہونے والے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ عمران خان نے کور کمیٹی کے ممبران کو کہا کہ کوئی بھی پارٹی پالیسی کے خلاف بیان نہ دے۔ شیریں مزاری کو پارٹی پالیسی پر عملدر آمد کیلئے نگران بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کچھ ارکان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جلد احتجاج کی کال دینے جا رہا ہوں ۔تمام کور کمیٹی کے ارکان پیسوں کا بندوبست کرلیں۔ احتجاج کیلئے تمام لوگ ایکٹو ہوجائیں اور تنظیموں کو فعال کریں۔ 

مزیدخبریں