لندن: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری وزیرالٰہی دھاگے سے لٹکے ہیں جو کسی وقت بھی ٹوٹ سکتا ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں ، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے ، اگر نواز شریف نے کل آنا ہے تو میں چاہوں گا آج آجائیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے ۔ عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا ۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع ، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں ۔