پاکستان اور انگلینڈ کی نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ساتھ پریکٹس، پہلا میچ 20 ستمبر کو ہوگا

01:51 PM, 18 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ساتھ پریکٹس جاری ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا ۔ پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ٹریننگ سے غیر حاضر رہے ۔

پاکستانی بیٹسمین شان مسعود کہتے ہیں جس نمبر پر بھی موقع ملا ، پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے ۔ کپتانی کے بارے میں نہیں سوچا ، گرین شرٹس کی قیادت بہترین ہاتھوں میں ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ 20 ستمبر کو کر اچی میں کھیلا جائے گا ۔

مزیدخبریں