پالتو کتے کیلئے پرواز کا پورا بزنس کیبن بک کروالیا

09:44 PM, 18 Sep, 2021

ممبئی : بھارت میں پالتو کتے کے وارے نیارے ہوگئے ۔ ایک بھارتی شہری نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے ایئر انڈیا کی فلائٹ کو پوارا بزنس کیبن بک کروالیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی ممبئی سے چنائی کی دو گھنٹے کی پرواز کے لیے پورا بزنس کلاس کیبن بک کروایا گیا تھا تاکہ پالتو کتا اپنے ملک کے ساتھ آسائش اور پرامن طریقے سے سفر کرسکے۔ 

پرواز میں بزنس کلاس کی 12 سیٹیں ہوتی ہیں۔ ممبئی سے چنائی کی دو گھنٹے کی پرواز کے لیے ہر سیٹ کا کرایہ 8 سے 20 ہزار کے درمیان ہوتا ہے لہٰذا کتے کے مالک نے پورا کیبن حاصل کرنے کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد رقم خرچ کی۔

واضح رہے کہ ایئر انڈیا کچھ شرائط کے تحت پالتو جانوروں کو پرواز میں لے جانے کی اجازت دیتی ہے۔ اس سے پہلے بھی پالتو کتے ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر کرچکے ہیں تاہم یہ پہلا ایسا واقعہ ہے کہ جس میں کتے کے لیے پورا کیبن بک کروایا ہو۔ 

مزیدخبریں