لاہور میں افسوسناک واقعہ،دوسگی بہنوں سمیت تین بچیاں جاں بحق 

08:13 PM, 18 Sep, 2021

لاہور باٹا پور کے علاقہ میں مکان کی  چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر  دو سگی بہنوں سمیت تین بچیاں  جاں بحق ہو گئیں،جاں بحق  ہونے والوں میں چھ  سالہ سیرت  , 2 سالہ اریحا اور 2 سالہ ابیحہ شامل ہیں،چھت گرنے سے 55سالہ صفیہ بی بی زخمی ہوئی جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ،لاشوں کو پولیس کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

ذرائع پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقہ میں مکان کی  چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو سگی بہنوں سمیت تین بچیاں  جاں بحق ہو گئیں ،جاں بحق  ہونے والوں میں چھ  سالہ سیرت  , 2 سالہ اریحا اور 2 سالہ ابیحہ شامل ہیں  جبکہ 55سالہ صفیہ بی بی زخمی ہوئی ہے.

افسوسناک واقعہ کے بات علاقہ  میں سوگ کی فضا ،اہل علاقہ نےوزیر اعلیٰ پنجاب سے ورثہ کی مدد کی اپیل کی ،

مزیدخبریں