نیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر قرمی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی خاموشی توڑ دی 

Pakistan Vs NZ,PCB,Chairman PCB,Pakistan Security,Muhammad Hafeez

اسلام آباد:نیوزی لینڈ ٹیم کی طرف سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد قومی کرکٹر حفیظ چوہدری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہترین سکیورٹی فراہم کرنے پر ہم پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے حد شکر  گزار ہیں جنہوں نے بحفاظت طریقے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ائیر پورٹ پہنچایا ۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے نیوز ی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ اور وطن واپس جانے پرردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ پاکستان سیکیورٹی فورسز کو بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ بحفاظت طریقے سے مہمان ٹیم کو ائیر پورٹ پہنچایا لیکن میں حیران ہوں کہ پہلے جیسی ہی سیکیورٹی اور پہلے والے روٹ سے جانے کے باوجود آج کوئی تھریٹ نہیں تھا۔

    

واضح رہے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر خود کیوی کھلاڑی بھی مایوس تھے ،ڈیرن سمی نے دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے ،انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پاکستان میں گزارے یادگار لمحات بھی شیئر کیے ۔

ہرشل  گبز اور ڈیوڈ  ویزے  نےبھی نیوزی لینڈ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا،سابق  جنوبی افریقہ   کھلا ڑی جو نٹی روڈز  نے  بھی پاکستان   کے حق میں ٹوئٹ کیا انہوں نےلکھا  نیوزی لینڈ کو اپنے  فیصلے پر غور کر نا چاہیے ۔

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے سابق کو چ وقار  یو نس کا کہنا ہے  پاکستان کی عزت سب کی عزت ہے دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کی سلامتی ہمارے لیے پہلے نمبر پر ہے۔

سری لنکن کپتان دیموت کرونارتنے نے کہاانہوں نے اپنے پاکستان دورے میں خود کو محفوظ محسوس کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر کرکٹ شائقین سیریز کی منسوخی پردکھ کا اظہار کررہے ہیں ۔