نیویارک :افغان طالبان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ،افغانستان کو وہ علاقہ بھی فتح کر لیا جس نے سوویت یونین جیسی طاقتوں کو افغانستان سے بھاگنےپر مجبور کیا ،امریکی اور نیٹو فورسز آنے کے بعد پنجشیر ایک ایسا علاقہ تھاجہاں امریکی فورسز کوئی پیش رفت نہ کر سکیں لیکن یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے جب افغان طالبان فورسز نے پنجشیر کو بھی مزاحمتی فورسز سے آزاد کروا لیا ۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پنج شیر میں لڑائی ختم ہو چکی ،اب وہاں افغان طالبان کی حکومت ہے ،امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ طالبان کے حملے سے قبل ہی اکثرآبادی علاقہ چھوڑ چکی تھی ،طالبان نے پنج شیر کے مختلف علاقوں سے بھاری اسلحہ برآمد کیا ،طالبان نے نہ صرف پنج شہر کے عوام کیلئے بھی عام معافی کا اعلان کیا بلکہ وہاں موجود احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت بھی کی اور مقبرے کی حفاظت کیلئے جنگجو بھی تعینات کیے ۔
امریکی اخبار نے ایک دفعہ پھر بھارتی پروپگینڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی دعویٰ جھوٹے ہیں ،امریکی اخبار نے بھارتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ،یہ محفظ بھارتی میڈیا کا منفی پروپگینڈا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔