کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نےنیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ ختم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مکی آرتھر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ منسوخ کرنے پر دکھ ہوا ہے ۔
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے جنہوں نے میرا تین سالہ قیام کافی یادگار بنایا۔‘
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) September 18, 2021
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔
خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے، یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔