کراچی : سندھ حکومت نے پاکستان کے طویل القامت نصیر سومرو کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے طویل القامت نصیر سومرو کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
وزیرصحت کا کہنا تھا کہ نصیر سومرو کے علاج پر آنے والے سارے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نصیر سومرو کے علاج کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ 52 سالہ نصیر سومرو شدید علیل ہیں، اہل خانہ کی اپیل پر سندھ حکومت اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں نصیر سومرو کا علاج کرائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نصیر سومرو کے علاج کے سلسلے میں متعلقہ اسپتال کو تحریری طور پر احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔