آج پاکستان  میں انٹرنیشنل کرکٹ پھر پریشر میں آگئی ہے ،رمیز راجہ 

 آج پاکستان  میں انٹرنیشنل کرکٹ پھر پریشر میں آگئی ہے ،رمیز راجہ 

لاہور :پاکستان کرکٹ بور ڈکے چیئر مین رمیز راجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سب کی طرح وہ بھی تکلیف میں ہیں، ایسی صورتحال کا پہلے بھی سامنا کرچکے ہیں ، ہم اس مشکل وقت سے نکلنا ہے،ٹیم سے  کہا ہے اپنا غصہ پرفامنس میں نکالیں ، ہمیں دنیا کی بہترین ٹیم  بنانی ہے تاکہ دیگر ٹیمیں ہمارے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کے لیے لائنوں میں لگیں یہی اس کا بہترین علاج ہے۔

رامیز راجہ کا کہنا ہے آپ کا اور میرا  درد ایک ہی ہے  جو کچھ ہوا پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے،سب کو اندازہ ہے ہم کیا چاہتے تھے ،ہم پہلے بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں مگر آگے بڑھیں ہیں،ہم میں ان حالات سے لڑنے کی قوت بہت ہے،ہمارے میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کرکٹ ٹیم اور فینز کی وجہ سے ہے،اپنی اسی صلاحیت کی بنیاد  پر ہم دنیا کو چیلنج کرتے ہیں، آج پاکستان  میں انٹرنیشنل کرکٹ پھر پریشر میں آگئی ہے ،ہمیں خود پر اعتماد ہے ہم ایسی صورتحال سے پھر سے باہر نکلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا میں شائقین سے کہتا ہوں ٹیم اور بورڈ کے پیچھے کھڑیں رہیں،ورلڈ کپ میں سب  لوگ پاکستان کو سپورٹ کریں،ٹیم سے کہوں گا اپنا غصہ اب کھیل میں پرفامنس سے نکالیں،پرفامنس ہی دنیا کو دکھانے کے لیے بہترین علاج ہے،جب آپ بہترین ٹیم بن جاتے ہیں تو ٹیموں کی لائینں لگ جاتی ہیں،سب پاکستان کے ساتھ ہوم گراؤنڈ میں  کھیلنا چاہیں گے ،ہمیں اس سے سبق سیکھنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان پر ہوم کرکٹ کا پریشر ضرور آیا ہے لیکن مایوس نہیں ہونا،جتنا کچھ ہو سکا کریں گےاچھے نتائج جلد ملیں گے،اس مشکل صورتحال میں فینز کی سپورٹ کی ضرورت ہے پاکستان کو بہترین ٹیم بنانا ہے،امید کرتا ہوں آگے چل کر بھی ایک رہیں گے اور آگے بڑھیں گے۔