دورہ ختم کرنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی نالاں

دورہ ختم کرنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی نالاں

ویلنگٹن : پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی اپنی حکومت پر تنقید کرنے لگے ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کا فیصلہ جس طرح سے کیا گیا وہ سراسرغلط ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دورہ منسوخ کرنے کے خدشات واضح نہیں کیے گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق گرانٹ ایلیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت پاکستانی شائقین بھی شدید غصے اور مایوسی کے عالم میں ہیں کیونکہ جس طرح سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ حکومت کو یہ بات واضح کرنی چاہیے کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے لیا گیا، فول پروف سیکورٹی میں کیا تھریٹ تھا سمجھ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرنے والے لوگ ہیں، میں خود پاکستان میں رہا ہوں وہاں صداراتی سطح کی سیکیورٹی ہوتی ہے۔

نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹرگرانٹ ایلیٹ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہمیں ہوٹل سے میدان پہنچ کر کھیلنے کی فکر ہونی چاہیے۔