کابل :افغان طالبا ن نے عبوری نظام حکومت کے بعد نیاآئینی ڈھانچہ بھی جاری کردیا ،ملک کا سرکاری مذہب اسلام اور تمام قوانین بھی اسلامی ہو نگے ۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے عبوری نظام حکومت کیلئے نیا آئین بھی جاری کر دیا ،جس میں مذہب ،قوانین اور خارجہ پالیسی سے متعلق مکمل پالیسی دی گئی،نئے آئین کے مطابق افغان خارجہ پالیسی بھی اسلامی شریعت کے مطابق ہی ہو گی ،تمام پڑوسیوں کےساتھ حل طلب مسائل پرامن طریقے سے حل کیے جائیں گے۔
نئے آئین کے مطابق سرکاری مذہب اسلام ،قوانین بھی اسلامی ہی ہونگے ،نئے آئین کے بنیادی ڈھانچے کے مطابق عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہوگا،۔