محکمہ بورڈ آف ریونیو نے انتقال پاس کرنے کی 200 روپے فیس مقرر کر دی

04:00 PM, 18 Sep, 2021

لاہور: محکمہ بورڈ آف ریونیو نے انتقال پاس کرنے کی 200 روپے فیس مقرر کر دی جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔

مراسلہ کے مطابق محکمہ ریونیو کے افسران و ملازمین 200 روپے فیس کی مد انتقال پاس کرنے کے پابند ہونگے ۔ دیہی مرکز مال میں انتقال پاس کے ایک سو روپے پٹواری ، 50 روپے قانونگو جبکہ 50 روپے تحصیلدار کو دئیے جائیں گے ۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ایک سو روپے سروس سنٹر آفیشل ، 50 روپے سنٹر انچارج جبکہ 50 اے ڈی کو دئیے جائیں گے ۔

مراسلہ کے مطابق سب رجسٹرار آفس میں ایک سو روپے سروس سنٹر آفیشل جبکہ ایک سو روپے سب رجسٹرار کو دئیے جائیں گے ۔ یہ فیصلہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔

عوام کو پٹوار خانوں ، اراضی ریکارڈ سنٹرز میں بلیک میل ہونے سے بچانے کے لیے فیصلہ کیا گیا ۔

مزیدخبریں