ممبئی : بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تصویر دیکھ نیہا کے شوہر گلوکار روہن پریت کو پوچھنا پڑگیا کہ کیا یہ واقعی تم ہو ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ نیہا ککڑ سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتی ہیں ۔ نیہا اور پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ سے شادی کے بعد سے اب تک مختلف انداز میں اپنے مداحوں کے لئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
نیہا ککڑ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد اب تک دیکھ کر سراہ چکے ہیں ۔
یاد رہے کہ نیہا ککڑ کا نیا گانا کانٹا لگا ریلیز ہوا ہے جس کی پروموشن کے لئے وہ بگ باس بھی گئی تھیں ۔ اب نیہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت بولڈلک دے رہی ہیں ۔ نیہا کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
نیہا نے کی اس تصویر پر مداح خوب کمیںٹس دے رہے ہیں ۔
تصویر اتنی وائرل ہوئی کہ نیہا کے شوہر روہن پریت سنگھ نے کھلے عام نیہا سے پوچھ ڈالا کیا یہ سچ میں تم ہو۔