کابل : افغان صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ، دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ۔طالبان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرائی جس سے گاڑی تباہ ہوگئی اور تین طالبان دھماکے کے باعث ہلاک ہوگئے ۔
باردوی سرنگ کے دھماکے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
ننگرہار کے صوبائی اسپتال کے حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ یہ افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلا حملہ ہے۔