سنگاپور نے سعودی عرب کے مسافروں کو بڑی سہولت دے دی

03:10 PM, 18 Sep, 2021

سنگا پورسٹی  : سعودی عرب کے شہریوں کے لئے سنگا پور نے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا ۔ سنگاپور نے سعودی عرب کو ان ممالک کے زمرے میں شامل کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز محدود ہوگئے ہیں۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور حکومت نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر 22 ستمبر سے سفری پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔

سنگاپور نے دنیا کے ملکوں کو چار مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں وہ ملک شامل ہیں جہاں کورونا وائرس لگنے کے امکانات معمولی ہیں ۔

سعودی عرب  کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی،دوسری کیٹگری میں ہیں جبکہ  برونائی، کوریا اور نیوزی لینڈ کو تیسری کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے ۔

جبکہ چوتھی کیٹگری  میں وہ ممالک شامل  ہیں جہاں کورونا وائرس لگنے کے خطرات حد سے زیادہ ہیں۔

 سعودی عرب سے سنگاپور جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ سفر سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں اور سنگاپور پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ 

مزیدخبریں