لاہور: معروف اداکار زبیر کے والد حاجی پرویز انتقال کرگئے ۔ پرویز پروڈکشنز کے مالک حاجی پرویز کافی دنوں سے علیل تھے ان کی طبعیت خراب ہونے پر ان کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
مرحوم حاجی پرویز نے اپنے بھائی ہدایتکار ایم اکرم ( مرحوم ) کے ساتھ مل کر پاکستان فلم انڈسٹری میں متعدد فلمیں بنائیں ۔ ان کی پروڈکشنز میں بننے والی فلموں میں میدان ، چڑھدا سورج ، خان چاچا، کورا کاغذجیسی لاتعداد سپرہٹ فلمیں شامل ہیں ۔
حاجی پرویز پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت تھے جنہوں نے انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ شوبز حلقوں میں ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔