نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات بڑھ گئے

01:38 PM, 18 Sep, 2021

کینبرا:  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ ختم کرنے کے بعد آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پربھی خدشات کے بادل منڈلا نے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان میں سیریز ختم ہونے کے بعد صورتحال کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، معلومات حاصل ہونے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلوی ٹیم آخری بار 1998 میں یہاں ایکشن میں نظر آئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انگلینڈ نے بھی آئندہ ماہ پاکستان آنے سے انکار کردیا تو کینگروز کو بھی سیریز نہ کھیلنے کا جواز مل جائے گا۔

 
 

مزیدخبریں