وزیراعظم صاحب نے پٹرول کی قیمت میں سفارش سے بڑھ کر اضافہ کیا: مصطفیٰ کمال

12:04 PM, 18 Sep, 2021

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت ایک روپے سے زائد بڑھانے کی سفارش کی لیکن وزیراعظم صاحب پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیتے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں روز اربوں روپے کا پانی چوری ہوتا ہے ۔ ادارے کراچی میں پانی چوری کرنیوالوں کو نہیں پکڑ رہے ۔ سندھ حکومت نے کراچی کو ٹرانسپورٹ دی نہ ہی پانی ۔

چیئرمین پی ایس پی نے مزید کہا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے حوالے سے جو اقدامات ہو رہے ہیں ان کی مخالفت کرتے ہیں ۔ پی ایس پی 10 اکتوبر کو لیاقت آباد میں احتجاجی جلسہ کرے گی ۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بیڈ گورننس سکیورٹی کے ایشو بنا رہی ہے ۔ پاکستان کو اچھی گورننس کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہتر نہیں ہیں ، پچھلے ہفتوں سے سرحدوں پر بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ دشمن کو بتا ہے کہ افغانستان میں انہیں شکست پاکستان کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم مصطفٰی کمال اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ، گواہ کو آئندہ سماعت پر تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ۔ اس کے علاوہ تمام ملزموں اور وکلا کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

مزیدخبریں