امریکا کا فرانس کی جانب سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے فیصلے پر اظہارِ افسوس

09:59 AM, 18 Sep, 2021

نیویارک: امریکی حکام کا فرانس کی جانب سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کے فیصلے پر اظہارِ افسوس ، کہا آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کے مطابق ، فرانس امریکا کا سب سے پرانا اور مضبوط ترین پارٹنر ہے ۔ فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کی طویل تاریخ ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے امریکا اور برطانیہ کا 50 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ ہونے پر فرانس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ۔

انڈو پیسیفک معاہدے کے تحت امریکا اور برطانیہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بنانے میں مدد فراہم کریں گے ۔

انڈو پیسیفک معاہدے کے رد عمل میں اپنے بیان میں فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے یہ معاہدہ کرکے ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے ۔ فرانس نے اتحادیوں پر بحری آبدوز کے معاہدے میں دھوکے دہی کا الزام عائد کیا ۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق انڈو پیسیفک معاہدے کے باعث فرانس اور آسٹریلیا کے درمیان 2016 میں ہونے والا معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے تحت فرانس نے آسٹریلیا کو آبدوزیں فراہم کرنی تھیں ۔ یہ معاہدہ تقریبا 40 ارب ڈالر کا بنتا تھا جس سے فرانس کو نقصان ہوگا ۔

مزیدخبریں