گوجرانوالہ: رجسٹرڈ میرج ہالز اور مارکیز میں چھ ماہ بعد تقریبات کا آغاز

04:56 PM, 18 Sep, 2020

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے 425 رجسٹرڈ میرج ہالز اور مارکیز میں چھ ماہ کی پابندی کے بعد تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تقریبات کے دوران کورونا ایس پیز پر  سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی پر لاک ڈاؤن ختم ہوا تو گوجرانوالہ میں میرج ہالز کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں۔ میرج ہالز میں شادی کی تقریبات تو شروع ہو گئیں لیکن کورونا ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے احتیاط بھی کی جا رہی ہے۔تقریبات کے دوران ایک دوسرے سے گلے ملنے کی اجازت نہیں ہے اور شادی کی مبارک باد بھی دور دور سے ہی دی جا رہی ہے جب کہ ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔

 چھ ماہ سے گھر بیٹھے میرج کھلنے کا انتظار کر رہا تھا، اب میرج ہال کھل گئے ہیں تو شادی ہوگئی ہے۔ماجد نامی ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت ہال اور مارکیز کھول کر حکومت نے بہت اچھا کیا۔کورونا ایس او پیز کے تحت اب میرج ہال میں گنجائش کے حساب سے پچاس فیصد کم مہمان بلانے کی شرط بھی رکھ گئی ہے۔

ہال میں لوگوں کے بیٹھنے کے لئے بھی فاصلے سے انتظام کیا گیا ہے جبکہ ہالز کے داخلی راستوں پر شرکاء کے ہاتھ سینیٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ماسک بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔

حکومت نے جو ایس او پیز دی ہیں ان پر پورا عمل کروا رہے ہیں۔میرج ہالز کی صنعت کا پہیہ چلنے سے جہاں لاکھوں خاندانوں کا روزگار بحال ہوا ہے، وہیں ان ہالز سے حاصل ہونے والے ٹیکس سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات پڑنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں