فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن ہے،روس

01:22 PM, 18 Sep, 2020

ماسکو:روس نے مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ناممکن قرار دے دیا۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کی سوچ ایک غلطی ہوگی۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا غلط ہوگا کہ مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کیے بغیر مشرق وسطی میں دیرپا استحکام ممکن ہوگا۔روس نے علاقائی اور عالمی طاقتوں پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بھی زور دیا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اس سلسلے میں مشرقی وسطی کے امن مذاکرات کے سفارتی فریم ورک اور عرب لیگ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست اور بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل سے امن معاہدے  کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں