عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے ، عاصم سلیم باجوہ 

11:23 AM, 18 Sep, 2020


اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عالمی بنک ٹربیونل کا ریکو ڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے ۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں ۔

انہوں نے کہا کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دھی کیلئے اقدامات کئے جارہے ۔ انہوں نے کہا اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور یومن ریسورس فروغ پائے گا.

مزیدخبریں