بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،فواد چودھری

11:14 AM, 18 Sep, 2020

 اسلام آباد : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنی چاہیے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی کے بھارت کو موثر طریقے سے ختم کیا ہے اور ابھی بھارت فاشزم کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات کو ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل کردیا تھا اور اب پورے بھارت کو ایک انتہا پسند قوم میں تبدیل کررہا ہے ۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی قیادت میں موجودہ بھارت پر بالادست ہندوتوا نظریے کا غلبہ ہے۔ چودھری فواد حسین نے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہترین وقت نہیں گزاررہا، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ تھے اور اب حالات کی کشیدگی میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی زیرقیادت حکومت نے اپنی فاشسٹ پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی محاذ پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں مودی کے نسل پرستانہ طرز عمل سے تنگ آچکی ہیں اور وہ بدحالی میں رہنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں