اسلام آباد: بھارت نےنریندر مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق، بھارت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے ، بھارتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کر کے امریکا جانے دیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق ،پاکستان درخواست پر فیصلے کیلئے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے۔ بھارتی درخواست میں کہا گیا پاکستان 20 ستمبر کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔
یادرہے کہ بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جا رہے ہیں۔
۔