اسپیشل بچے ملک کا سرمایہ ہیں انہیں سہولیات دے کر معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکتا ہے ،ڈاکٹر زرقا سہروری تیمور

11:18 AM, 18 Sep, 2019

لاہور:دارالمسرت لاہور میں اسپیشل بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وارث روڈ پر واقع دارالمسرت میں اسپیشل بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف کی سنئیر راہنما اور چیرمین چمن سنٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سنٹر آمد پر ڈائسز آف رائے ونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے ان کا استقبال کیا۔ہال آمد پر بچوں نے معزز مہمانوں کے گلے میں ہار ڈال کر ان کااستقبال کیا۔
اس موقعہ پر بچوں نے مہمانان گرامی اور شرکا کے سامنے ”تیری زمین تیرا آسمان“ کے نام سے ڈرامہ پیش کیا اسپیشل بچوں کی پرفارمنس دیکھ کی شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔اس موقعہ پرپروفیسر شکیل جہانگیر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ بچے ذہنی معذور نہیں بلکہ ہم سے کچھ مختلف ہیں اور انکی صلاحتیں ہم سے زیادہ ہیں ہم سب کو یہ کوشش کرنی چایئے کہ ان بچوں کو ایک دھارے کے اندر لایا جایا۔

ڈاکٹر آزاد مارشل نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ یہ بچے بہت خاص ہیں اور انکا خاص خیال رکھنا ضروری ہے انکا مزید کہنا تھا کہ یہ سنٹر آپکی مدد اور توجہ کے بغیر نہیں چل سکتا۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے یہاں کا چارج لیا اس سنٹر کوچلانا مشکل ہو رہا تھامگر ہم نے امید کا دامن نہیں چھوڑا اور آج آپ سب کے سامنے ہے۔اس تقریب کی مہان خصوصی ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمورنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارا مشن ہے قائد اعظم کا فلاحی پاکستان اور ہمارے لیڈر عمران خان اس مشن کی تکمیل میں دن رات ایک کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے وزیر اعظم عمران خان دو دفعہ اسپیشل بچوں کے سنٹر کا دورہ کر چکے ہیں اس کے علاوہ خاتون اول بشری عمران بھی دوفعہ اسپیشل بچوں کے سنٹر کا دورہ کر چکی ہیں۔معزز مہمان نے مزید کہا سندھ اور بلوچستان میں اس پر قانون سازی ہو چکی ہے اور اب ہماری کوشش ہے پنجاب اسمبلی سے ان لوگوں کے حقوق کے لیے بل پاس کر وا لیا جائے۔انھوں نے کہاان سب کوہماری توجہ کی ضرورت ہے اور آپ لوگوں کی ذراسی توجہ ان بچو ں کا بہتر مستقبل کی امید ہے ۔

علاوہ ازیں تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنما مسز فرزانہ روف،چوہدری تنویر افضل گجر،سینئر سائیکولوجسٹ مدیحہ اعجاز،مارکو عزیر،رابعہ طاہراور پرنسپل داالمسرت رابیکا بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزیدخبریں