بجلی کی پیداوار میں 127 فیصد اضافہ کیا جائے گا، سی پی پی اے

09:53 AM, 18 Sep, 2019

اسلام آباد: آئندہ پانچ سال کے دوران یورنیم سے بجلی کی پیداوار میں 127 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

رواں مالی سال 2019-20ءکے دوران بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں یورنیم سے پیدا کی جانے والی بجلی کا حصہ 5.98 فیصد رہے گا جبکہ مالی سال 2024-25ءتک اس کو 13.60 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی رواں مالی سال 2020ءکے لئے بجلی کی خریداری کے حوالے سے تیار کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران یورنیم سے تیار کردہ بجلی کا حصہ 5.98 فیصد رہے گا جبکہ سال 2020-22ءکے دوران بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں اس کا شیئر 6.22 فیصد ‘ سال 2021-22ءمیں 10.73فیصد اور سال 2022-23 کے لئے 14.39 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اسی طرح سال 2023-24 کے دوران اس کا حصہ 13.77 فیصد اور سال 2024-25ءکے دوران 13.60 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران بجلی کی مجموعی قومی پیداوار میں متبادل ذرائع سے پیدا کی جانے والی بجلی کا شیئر بھی 6.14فیصد تک بڑھ جائے جس کا موجودہ تناسب 2.79 فیصد ہے۔

مزیدخبریں