ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ساتھی اداکار ورون دھون کو بہترین شوہر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ورن دھون نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور اب دونوں آرٹ کی تربیت اور اس کی اہمیت سے متعلق مختلف تقاریب میں شرکت کررہے اور ساتھ ہی فلم کی پروموشن میں بھی مصروف ہیں۔
ایک روز قبل نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے ساتھی اداکار کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ ’ورن دھون اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں ورون بہت اچھی شخصیت کے مالک اور خواتین کی عزت کرنے والے ہیں۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے ورون مستقبل میں بہت اچھے شوہر اور دوست ثابت ہوں گے۔
اسی دوران ورون سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ مستقبل کا فیصلہ کرنا میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور کسی بھی شخص کو میری زندگی میں عمل دخل کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہدایت کار یش راج نے سوئی دھاگہ بنانے کا اعلان کیا تھا، اس فلم میں انوشکا اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سوئی دھاگہ 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ برس دسمبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، دونوں شخصیات ایک دوسرے کی محبت میں طویل عرصے سے گرفتار تھیں۔