پنجاب کے ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری

08:04 PM, 18 Sep, 2018

لاہور : وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی منظوری دی گئی-

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تمام خالی اسامیوں پر فوری طور پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔    ان میں میڈیکل آفیسرز، نرسز اور گریڈ ایک سے 15تک کی اسامیاں شامل ہیں۔

وزیر صحت کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 6891ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔، بھرتی ہونیوالوں میں 2967خواتین میڈیکل آفیسرز 3924میڈیکل آفیسرز شامل ہیں 3872آسامیون پر بھرتی کے لیے اکتوبر میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیجیں گے-

پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 2834نرسز کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا اضلاع میں ٹیسٹنگ سروس سے گریڈ 1سے 15تک 19ہزار 866بھرتیاں ہوں گی، شعبہ صحت کے اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں گے-

مزیدبرآں 1919نرسوں کی بھرتی کیلئے ریکوزیشن اکتوبر میں بھجوائی جارہی ہے۔ وزیرصحت نے سختی سے ہدایت کی کسی بھی جگہ پر میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ 

مزیدخبریں