اسلام آباد ;وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کا قلمدان تبدیل کر دیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزیر مملکت برائے مواصلات بنا دیا ہے جبکہ اس سے قبل انہیں وزیر سیفران کا چارج دیا گیا تھا۔
کابینہ ڈویژن نے مراد سعید کا قلمدان تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔