دبئی : ہانگ کانگ کے کیخلاف میچ کے بعد سری لنکا کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان سنگاکارا کی پاکستان مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں بلے بازی کے بارے میں مفید ٹپس دیں ۔
سری لنکا کے سابق کھلاڑی ان دنوں ایشیا کپ کے میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،ہانگ کانگ کے خلاگ میچ کے بعد انہوں نے بابر اعظم کیساتھ ملاقات کی اور انہیں وکٹ پر زیادہ وقت گزارنے اور پرسکون رہ کر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا ۔ ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں بابر اعظم نے 36 گیندوں پر 33 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن ٹو میں سنگا کارا اور بابر اعظم ایک ہی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے کھیتے رہے ہیں ،سیزن تھری میں سنگاکارا نے نئی ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی کی ۔