انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان الیسٹر کک کے بعد اسپنر ٹریڈویل نے بھی تمام طرد کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ ٹریدویل نے انگلینڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے دو ٹیسٹ 45 ون ڈے اور 17 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ میں 78 وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹریڈویل نے اپنا آخری میچ 2014 میں انڈیا کیخلاف کھیلا تھا۔
اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹریڈویل کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے میں نے گراؤنڈ اور گراؤنڈ کے باہر بہت اچھا وقت گزارا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ میں بھی اس کھیل کو کچھ دوں جس سے میں پیار کرتا ہوں ۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں کو وہ کوچ یا امپائر بنیں.
خیال رہے کہ چند دن پہلے انگلینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز الیسٹر کک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، الیسٹر کک انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 12254 رنز بنائے ۔