دبئی : وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی دورے کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، رزاق داؤد اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دو روزہ سرکاری دورے میں وہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
عمران خان بدھ کی شام سعودی عرب سے ابوظہبی روانہ ہوں گے جہاں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد وزیراعظم کا ایئرپورٹ پراستقبال کریں گے۔
دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم عمران خان کا کل دبئی میں ہونیوالے پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کا امکان ہے۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں بھارت کے خلاف میچ میں پرفارمنس دکھانے والا ہیرو بن جاتا ہے، قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے پوری طرح تیار ہے، وزیراعظم عمران خان آئیں گے تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھے گا۔