رائو انوار کا   چند روز میں اہم پریس کانفرنس کا عندیہ 

05:29 PM, 18 Sep, 2018

کراچی :جلد اہم انکشافات کروں گا،5اعلیٰ  افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کر سکے-

تفصیلات کے مطابق  نقیب قتل کیس کی سماعت کے بعد کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر  رائو انوار  کہا کہ 5اعلی افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کر سکے، جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر تک غلط درج کیا گیا۔

سابق ایس ایس پی ملیر را ئو انوار نے کہا کہ وہ  جلد ہی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کریں گے ، انہوں نے چند روز بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا  ، وہ یہ پریس کانفرنس محرم کے بعد کریں گے۔

مزیدخبریں