ایشا کپ: ہانگ کانگ کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

04:39 PM, 18 Sep, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے ایونٹ کے چوتھے میچ میں ہانگ کانگ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ایونٹ ایشیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، میچ کے لیے کھلاڑی پوری طرح تیار ہیںاور ہمارے لیےاس بات کی اہمیت ہے کہ ہم جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم ا?ہنگ ہوجائیں۔

ادھر ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بولنگ لائن مضبوط ہے ، ہم اپنے چہروں پر مسکراہٹ لیے میدان میں اتریں گے ،پچ بیٹنگ کے لیے سازگار جس کی وجہ سے ہم نے ہدف کے تعاقب کا انتخاب کیا۔

مزیدخبریں