نائیجیریا، شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ کر 100 سے زائد افراد ہلاک

03:27 PM, 18 Sep, 2018

ابوجا: نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں مسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ کر 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ عارضی ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں موبائل ڈسپینسری بھی موجود ہے جب کہ متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ سیلاب کے راستے میں آنے والے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ دس ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور نظام زندگی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں