وزیر اعظم عمران خان کی پاک بھارت میچ میں شرکت متوقع

02:47 PM, 18 Sep, 2018

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 2روزہ دورے پر روانہ ہو گئے، سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم کل دبئی میں ہونے والا پاک بھارت میچ بھی دیکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم اس دوران عمرے کی سعادت اور روضہ رسول کی زیارت بھی کریں گے۔وزیراعظم کل شام متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیراطلاعات فواد چوہدری اور عبدالرزاق داود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انپے وفد کے ہمراہ کل دبئی میں ہونے والا پاک بھارت کرکٹ میچ بھی دیکھنے جائیں گے۔

مزیدخبریں