جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

02:17 PM, 18 Sep, 2018

اسلام آباد : جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے خلاف ریفرنس یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف عہدے کے غلط استعمال کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل میں یہ ریفرنس 2015 میں دائر کیا گیا تھا جس میں ا±ن کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزئین و ارائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام عائد ہے۔

مزیدخبریں