ویرات کوہلی کی عدم شمولیت بھارت پر اثر انداز ہو گی، سابق کرکٹرز

01:56 PM, 18 Sep, 2018

لاہور : سابق کرکٹرز نے ایشیا کپ ٹور نامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑیگا ، پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے ،پاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا ،بھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا۔

ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف کہیں بھی مقابلہ ہو وہ زبردست ہوتا ہے، دبئی میں ایک دوسرے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر مزہ ا?ئے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ویرات کوہلی بھارت کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا، متحدہ عرب امارات اب پاکستان کا ہوم گراو¿نڈ بن چکا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا بھارت پر خوف ہوگا اور گرین شرٹس کو بھارتی سورماو¿ں پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا تاہم ویرات کوہلی کا آرام کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوگا جس کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی جب کہ بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں سپر فور تک پہنچ گئیں۔

مزیدخبریں