چھٹیاں کرنے اورتفریحی مقامات پر تعطیلات گزارنے سے عمر بڑھتی ہے، ماہرین

01:06 PM, 18 Sep, 2018

برلن: ماہرین امراض قلب نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ چھٹیاں کرنے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چھٹیاں کرنے اور تفریحی مقامات پر وقت گزارنے والے افراد امراض قلب، خون کی شریانوںاور کئی دیگر امراض کا کم شکار ہوتے ہیں۔ اس کی نسبت جو افراد کم وقت کی رخصت کرتے ہیں ان میں امراض قلب اور دیگر امراض زیادہ ہوسکتے ہیں۔

جرمنی کی ہیلسنکی یونیورسٹی کی طرف سے جاری کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھٹیاں گزارنے والے افراد کی صحت چھٹیاں نہ کرنے یا کم رخصت کرنے والوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے اور وہ طویل عمر پاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق امراض قلب، خون کی شریانوں کی بندش اور دماغی امراض کے نتیجے میں سالانہ ایک کروڑ 70 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ان امراض کی ایک وجہ بلند فشار خون ہے۔ اس کے علاوہ مضر صحت خوراک، نقصادہ عادات، زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرنا بھی ان اموات کا سبب ہیں۔

مزیدخبریں