جب آپ اس مصیبت سے گزر رہے تو مجھے کیوں گزارنا چاہتے ہیں‘شادی کے سوال پر سلمان خان کا جواب

12:13 PM, 18 Sep, 2018

ممبئی:بالی ووڈ کے کنوارے خان دبنگ خان نے ایک مرتبہ پھر شادی کرنے سے انکار کرتے ہوئے دلچسپ وجہ بھی بیان کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات سے تنگ آکر بالآخر شادی نہ کرنے کی وجہ بتا ہی دی۔بھارتی اداکار سلمان مختلف موضوعات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن ان کے مداح ہمیشہ سلمان خان کی شادی کو لے کر سوالات کرتے رہتے ہیں جس پر سلو میاں نے لوگوں کی خواہشات کو رد کرتے ہوئے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کے شو کے دوران ایک جوڑے نے سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کرلیا جس پر بالی ووڈ سلطان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ افراد ہمیشہ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں لیکن میں انہیں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ جب آپ اس مصیبت سے گزر رہے ہیں تو مجھے کیوں گزارنا چاہتے ہیں۔سلمان خان نے مزید کہا کہ وہ بغیر شادی کیے اسی طرح خوش ہیں۔

مزیدخبریں