چوری شدہ موبائل فونز کے بجائے ان کے اسپیئر پارٹس بکنے کا انکشاف

12:05 PM, 18 Sep, 2018

کراچی: چوری یا چھینے گئے موبائل فون کے اسپیئر پارٹس بھی بکنے لگے ہیں۔پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم فیضان نے دوران تفتیش انکشافات کیا ہے کہا کہ موبائل فونز اسپیئر پارٹس کی صورت میں بکنے سے ٹریس نہیں ہوتے۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے کی وجہ سے چوری کیے گئے موبائل فونز کا کاروبار متاثر ہوا ہے، منشیات کے اڈوں پر چوری کیے گئے موبائل فونز کم قیمت میں بیچے جاتے ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے 2 ساتھی کامران اور اختر فرار ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 4 ماہ سے چوری کیے گئے موبائل فونز فروخت کررہے تھے۔

مزیدخبریں