لاہور :سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر لگی رکاوٹیں لاہور ہائیکورٹ نے ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سے عملدرآمد پرپورٹ 25 ستمبر تک طلب کر لی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کی جوہر ٹاﺅن سے ملحقہ رہائشگاہ پر رکاوٹیں موجود ہیں ، سکیورٹی کے نام پر سڑک کو بلاک نہیں کیا جاسکتاہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر حکم جاری کر دیاہے۔