نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی تقدیریں آپس میں ملی ہوئی ہیں، ایسی علامات ہیں کہ افغانستان کی طویل جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موقع کا فائدہ اٹھانے کی زمہ داری ان پر ہے جو افغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ امن و استحکام کے لیے افغانستان- پاکستان ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیے فریم ورک ہے۔