وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کرے گی

08:52 AM, 18 Sep, 2018

اسلام آباد: وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کرے گی۔ منی بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

منی بجٹ میں سُپر ٹیکس سمیت 158 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں 450 ارب روپے کی کمی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بتایا کہ فنانس ایکٹ 2018 میں جو ترامیم لائی جا رہی ہیں ان کے مطابق بجٹ خسارہ 6.6 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔

اس سلسلے میں مجموعی طور پر 608 ارب روپے کے اخراجات کم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کے لیے نئے ٹیکس عائد کر کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ سے کم کر کے 8 لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب باقی سلیبز کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں